متنازعہ آئی ٹی بل کی واپسی عوامی حقوق کی فتح، پیپلز پارٹی
پی پی آئندہ بھی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی کامیابی کا کریڈٹ آئینی حقوق پر سمجھوتا نہ کرنیوالے عوام کو جاتا ، پلوشہ خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متناز عہ آئی ٹی بل واپس لینا عوامی حقوق کی فتح ہے ۔ حکومت نے بالآخر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے سحر کامران اور سید سبط الحیدر بخاری کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی اور آئینی حقوق پر سمجھو تا قبول نہیں کیا۔پلوشہ خان نے صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے عوامی حقوق کے معاملے پر ان کا بھرپور ساتھ دیا ، کسی قانون کے ذریعے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے، کسی کو قانون کے نام پر شہری کی ملکیت پر قبضے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔پیپلز پارٹی آئندہ بھی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ،انہوں نے پمز سانحے میں 14 بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ فوری منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس میں پمز کو ملنے والے 22 ارب روپے کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ آئی ٹی بل میں شہریوں پر غیرضروری پابندیاں عائد کرنے کی شقیں شامل تھیں، آئندہ قانون سازی مزید شفاف بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments