ایف بی آر کراچی، پشاور اور سیالکوٹ کے دفاتر کو بھرتی معلومات ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنیکی ہدایت

ایف بی آر کراچی، پشاور اور  سیالکوٹ کے دفاتر کو بھرتی معلومات ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(ایس ایم زمان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کراچی، پشاور اور سیالکوٹ آفس نے ایک ماہ بعد بھی یکم جولائی 2024 سے ہونے والی بھرتیوں کی معلومات نہیں بھجوائیں، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز نے یاددہانی کراتے ہوئے ٹاپ پرائرٹی پر معلومات بھجوانے کی ہدایت دی ہے۔

چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی، ریجنل ٹیکس آفس پشاور اور سیالکوٹ کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جولائی کو اسی معاملے پر خط جاری کیا گیا، 4 اور 11 اگست کو یاددہانی کرائی گئی۔ مقررہ فارمیٹ میں مطلوبہ معلومات تاحال موصول نہیں ہوئیں جلد فراہم کی جائیں تاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جا سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...