سوشل میڈیا استعمال بارے قانون سازی کیلئے درخواست پر سماعت آج

 سوشل میڈیا استعمال بارے قانون سازی کیلئے درخواست پر سماعت آج

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جس سرفراز ڈوگر شہری وقاص ناصر کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔

درخواستگزار نے دائر درخواست میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے مؤثر عمر کی تصدیق کا نظام وضع کرنے ،بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلیئنگ، آن لائن ہراسگی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ بنانے کیلئے جامع قانونی و ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کی درخواست کی ہے ۔ درخواست میں آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور سپین میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی اور مجوزہ اقدامات کو بطور تقابلی مثال پیش کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کیلئے عمر کی حد اور حفاظتی اقدامات متعارف کرا رہے ہیں، پاکستان میں بھی مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔درخواست میں وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...