اڑان پاکستان پروگرام 60ارب کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 60.259 ارب روپے مالیت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 11.714 ارب روپے کے 3 منصوبوں کی منظوری جبکہ 48.545 ارب روپے کے 2 منصوبے مزید غور و منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔منظور شدہ منصوبوں میں گلگت میں میڈیکل و نرسنگ کالج کے قیام کا 4.924 ارب روپے کا نظرثانی شدہ منصوبہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایف سی ایس کیمپس کا 2.753 ارب روپے کا منصوبہ ،ضلع اورکزئی میں زیرا سے دبوری تک 53.4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا 4.037 ارب روپے کا منصوبہ شامل ہے ،سی ڈی ڈبلیو پی نے 19.545 ارب روپے کے کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ اور 29 ارب روپے کے میرانی ڈیم سے گوادر ٹاؤن تک پانی کی فراہمی کے منصوبے کو ایکنک بھجوانے کی سفارش کی،احسن اقبال نے غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور احتساب یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments