ترکیہ کے یومِ فتح پر پاکستان کی ترک صدرکو مبارکباد
دونوں ممالک میں گہرے رشتوں پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں:زرداری جنگ آزادی کے ہیروز ، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں :شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان ، حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے ۔اتوار کو ایکس پرجاری اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے ،دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے عزم پر ثابت قدم ہے ،اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان، حکومتِ ترکیہ اور برادر عوامِ جمہوریہ ترکیہ کو یومِ فتح کی خوشیوں کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ باہمی اعتماد، محبت اور دونوں اقوام کے درمیان گہری قلبی وابستگی پر مبنی غیر معمولی برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، ہم غازی مصطفی کمال اتاترک سمیت ترکیہ کی جنگِ آزادی کے تمام ہیروز اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments