شدید بارش ،بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے کھول دئیے
لاہور(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ریاسی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی کی آمد بڑھنے پر سلال ڈیم کے متعدد دروازے کھول دئیے گئے جس سے دریائے چناب کے بہا ؤمیں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
جبکہ پاکستان میں دریائے چناب کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاسی اور دریائے چناب کے بالائی کیچمنٹ میں مسلسل بارش کے باعث سلال ڈیم کے ذخیرے میں پانی کی آمد بڑھی ہے جس کے بعد اضافی پانی کے اخراج کے لیے ڈیم کے متعدد دروازے کھولے گئے ۔ سلال ڈیم دریائے چناب پر قائم ہے اور وہاں سے خارج ہونے والا پانی پاکستان میں داخل ہوتا ہے ۔ پانی کے اخراج میں اضافہ ہونے کی صورت میں پاکستان میں دریائے چناب کے بہا ؤمیں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے بعد خصوصاًپنجاب میں دریائے چناب کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح کی نگرانی اہم ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments