لاہور میں پنکی طرز کے منشیات فروشی نیٹ ورک کا انکشاف
منشیات اسلام آباد سے سپلائی ہورہی، ڈیلر کا نام احمد عرف پیر لالہ خان:ذرائع
لاہور(آئی این پی )لاہور میں پنکی طرز کے منشیات فروشی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف درج مقدمات میں ملزموں نے ویڈ اور آئس کے ڈیلر کے نام کا انکشاف کیا ہے ۔ منشیات اسلام آباد سے لاہور سپلائی کی جا رہی ہےجبکہ پولیس ریکارڈ میں آئس اور ویڈ کا بڑا ڈیلر اسلام آباد کے علاقے ای الیون کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ویڈ اور آئس سپلائی ڈیلر کا نام احمد عرف پیر لالہ خان ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور لاہور پولیس کے درمیان روابط کے فقدان پر احمد عرف پیر لالہ خان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عرف پیر لالہ لاہور میں ڈیفنس، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کیولری سمیت پوش علاقوں میں ہائی سوسائٹی کو ویڈ اور آئس سپلائی کرتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں نے نا صرف علاقے بلکہ شہر بھی تقسیم کیے ہوئے ہیں۔ سی سی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق جس طرح پنکی لاہور بیٹھ کر منشیات کراچی سپلائی کرتی تھی، اسی طرح احمد عرف پیر لالہ خان اسلام آباد بیٹھ کر لاہور منشیات سپلائی کرتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق احمد عرف پیر لالہ خان لاہور میں طویل عرصے سے منشیات سپلائی کے دھندے میں ملوث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments