بلوچستان :پرائیویٹ سکولوں کا پولیو مہم سے اعلان لاتعلقی

بلوچستان :پرائیویٹ سکولوں کا پولیو مہم سے اعلان لاتعلقی

ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیاوالدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو پولیو ڈوز نہیں لگواسکتے والدین کے دباؤ اور تحفظات کی وجہ سے سکولز انتظامیہ بھی تشویش میں مبتلا :ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( آن لائن ) آل بلوچستان اقرا سکولز ایسوسی ایشن اور بلوچستان پرائیویٹ سکولز فاؤنڈیشن کے مشترکہ بیان میں پولیو ویکسین مہم پر تحفظات کا اظہار ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، متعلقہ محکموں اور ذمہ داران نے ہمیں کسی قسم کی معلومات ، اعتماد میں لیے بغیر مہم کا اعلان کیا ہے تاہم اس حوالے سے نجی سکولز میں پولیو ویکسین انجکشن ڈوز سے متعلق ہماری پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز کو شدید تحفظات ہیں۔ اس ضمن میں ہمارے ساتھ کسی بھی محکمے کے ذمہ داران نے کوئی رابطہ نہیں کیااور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہم پولیو مہم کی غیر جانبدار اور لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ والدین کی طرف سے سخت دباؤ اور تحفظات کی وجہ سے نجی سکولز انتظامیہ کو بھی تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے اس سلسلے میں ہم تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم اپنے سکولوں میں والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں اور بچیوں کو زبردستی پولیو انجکشن کے ڈوز نہیں لگواسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...