پشاور بی آر ٹی کے لئے نئی 25 بسیں پہنچ گئیں مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی، مزمل اسلم
پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخواکے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے پشاور BRT کے لیے 25 نئی بسوں کی آمد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور BRTکے لیے مزید 27نئی بسیں بھی چین سے پشاور پہنچنے والی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔مزمل اسلم نے کہا نئی بسوں کی آمد سے پشاور BRT کے لیے بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ لاہور میٹرو کا روٹ 28 کلومیٹر ہے ، لیکن وہاں بسوں کی تعداد صرف 64 ہے ۔ لاہور کی آبادی پشاور سے تقریباً دو گنا ہونے کے باوجود لاہور میٹرو پر صرف 64 بسیں چل رہی ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ملتان میٹرو 18.7 کلومیٹر روٹ پر صرف 43 بسیں سے چل رہی ہے ، جبکہ کراچی گرین لائن 18 کلومیٹر روٹ پر 80 بسوں پر مشتمل ہے ،پورے پنجاب، اسلام آباد اور کراچی کی میٹرو بسیں ملا کر بھی پشاور BRT کی 296 بسوں سے کم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments