راولپنڈی:ہولی فیملی کے ڈاکٹرزکاکارنامہ،بچے کاکٹاہاتھ جوڑدیا

راولپنڈی:ہولی فیملی کے ڈاکٹرزکاکارنامہ،بچے کاکٹاہاتھ جوڑدیا

دوران سرجری خون کی شریانوں کو انتہائی باریک تکنیک کے ذریعے بحال کیا گیا جہلم کے رہائشی 5سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے بازو سے مکمل الگ ہوگیا تھا

راولپنڈی(خبرنگار)ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک شاندار طبی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 5سالہ بچے کے کٹے ہوئے ہاتھ کو کامیابی سے دوبارہ جوڑ کر کامیاب ری پلانٹیشن سرجری مکمل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے رہائشی پانچ سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے بازوسے مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا،بچے کو 28اگست کو ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا، جہاں شعبہ پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا،ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچے کے ہاتھ کو پیچیدہ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے کامیابی سے واپس جوڑ دیا، سرجری کے دوران خون کی شریانوں، رگوں اور دیگر اہم ساختوں کو انتہائی باریک تکنیک کے ذریعے بحال کیا گیا، جس سے خون کی روانی بحال ہوئی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم عمر بچے میں ہاتھ کی ری پلانٹیشن ایک انتہائی پیچیدہ اور وقت طلب سرجری ہوتی ہے ۔ اس طرح کے کیسز میں بروقت ریفرل، مناسب طریقے سے محفوظ کیا گیا کٹا ہوا عضو اور ماہر مائیکرو سرجیکل ٹیم انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈاکٹرز نے اہم طبی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی حادثے میں جسم کا کوئی عضو کٹ جائے تو اسے براہِ راست برف پر رکھنے کے بجائے صاف پلاسٹک بیگ میں محفوظ کر لیں،بعد ازاں اس بیگ کو برف والے دوسرے برتن میں رکھیں اور مریض کو فوری طور پر ایسے مرکز میں منتقل کریں جہاں مائیکرو سرجری کی جاتی ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...