اسحاق ڈار،ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک روانہ
اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا، وہ ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کے ہمراہ استنبول سے بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے ،وہ وزیراعظم کے دورۂ کرغزستان کے دوران مختلف اہم ملاقاتوں میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ و زیراعظم محمد شہباز شریف کی کرغزستان کے صدر صادیر ژاپاروف سے 2 ستمبر کو ملاقات بھی متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments