پنجاب میں صفائی ٹیکس وصولی کیلئے نئی فورس بنے گی

پنجاب میں صفائی ٹیکس  وصولی کیلئے نئی فورس بنے گی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب میں اب صفائی ٹیکس وصولی کیلئے نئی فورس بنے گی،سفارشات تیار کر لی گئیں۔

 نئی فورس کی 305 اسامیاں ہونگی،گریڈ 5 کے 300 کانسٹیبلز تمام اضلاع سے صفائی ٹیکس اور چارجز اکٹھے کرینگے ، ہر ضلع میں 7 سے 8 کانسٹیبل تعینات ہونگے ، ان کانسٹیبلز کی نگرانی کیلئے ایک ڈائریکٹر اور4ڈپٹی ڈائریکٹر ہونگے ۔ 300 الیکٹرک موٹرسائیکلیں، ایک 1300 سی سی اور4کلٹس گاڑیاں بھی دی جائینگی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خریداری پر 11 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...