لوئر کوہستان:نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے پتھر کے نیچے دب کرجاں بحق

لوئر کوہستان:نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے پتھر کے نیچے دب کرجاں بحق

لوئرکوہستان (اے پی پی)لوئر کوہستان میں نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے بھاری پتھر کے نیچے دب کرجاں بحق ہوگیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے نوجوان کو نکالنے کے لیے بھرپور کوشش کی۔

 تاہم پتھر اتنا بڑا اور بھاری تھا کہ اسے ہلانا ممکن نہ ہو سکا۔ایک گھنٹہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد پتھر کے نیچے سے کھدائی کی گئی اور ایک گڑھا بنا کر نوجوان تک پہنچنے کی کوشش کی گئی اور نوجوان کو نیچے کی جانب سے نکالا گیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...