13 افسروں کے تقرر و تبادلے ، 3او ایس ڈی بنا دئیے گئے
روبینہ کوثر ڈائریکٹر معائنہ ٹیم، شاہد عمران ڈائریکٹر مثالی گاؤں تعینات احمد مغیث کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سرگودھا کا اضافی چارج دے دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ،3کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روبینہ کوثر کو ڈائریکٹر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، فاروق صادق کو ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس ،طارق محمود کواے ڈی سی میونسپل سروسز قصور ،رافیعہ قیوم کو اے ڈی سی آر پاکپتن،محمد حسان طارق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح عامر افتخارکو اے ڈی سی میونسپل سروسز راجن پور ، محمد عامر کو ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،غزالہ کنول کو اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب ،زریاب ساجد کو اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب،شاہد عمران مارتھ کو پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں احمد مغیث کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سرگودھا، ارشد احمد کو ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا اوراحمد سلیم کو ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی اوکاڑ ہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ دوسری طرف ڈی جی شہر خموشاں عبدالشکور ،ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس احمد خاور شہزاد اور پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں طاہر جاوید چیمہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ متعلقہ محکموں نے نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسروں کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments