لاہور:شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بے حال

لاہور:شدید گرمی میں بجلی کی  بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بے حال

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی اور حبس کے دوران بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بدستور جاری ،شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔

لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے ،لاہور کے مختلف علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے نام پر 1 گھنٹے سے 30 منٹ تک وقفے وقفے سے جبری لوڈشیڈنگ ،کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ کی غیر علانیہ بجلی بند کی جا رہی ہے ، ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ، شام اور رات کے اوقات میں ٹرپنگ نے پریشانی میں مزید اضافہ کردیا، دوسری جانب تکنیکی خرابیوں کی بھرمار سے بھی صارفین شدید اذیت کا شکار ہیں۔

گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہو چکا۔ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم ہونے کی وجہ سے لیسکو کی طلب 3700 میگاواٹ تک رہتی ہے ،تاہم رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے سے طلب 5200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جس کے باعث جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...