فائر سیفٹی قوانین:خلاف ورزی پر مزید 40ہسپتالوں،کلینکس کوجرمانے
اسلام آباد(دنیانیوز)حکومت کی ہدایات پر سی ڈی اے کا فائر اینڈ لائف سیفٹی اقدامات پر کریک ڈاؤن جاری ہے ،پیرکے روزمزید40ہسپتالوں،کلینکس اورہیلتھ کیئرمراکزکے چالان کیے گئے۔۔۔
مجموعی طورپراب تک 48 ہسپتالوں، کلینکس اور ہیلتھ کیئر مراکز کو ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کے چالان کیے گئے ہیں،پمز، پولی کلینک، کیپیٹل ہسپتال، کے آر ایل ہسپتال سمیت متعدد بڑے ہسپتالوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چالان کئے گئے ہیں،رفاہ انٹرنیشنل ہسپتال، نیسکام ہسپتال اور المعروف انٹرنیشنل ہسپتال بھی چالان ہونے والوں میں شامل ہیں،نوری ہسپتال، ایچ بی ایس جنرل ہسپتال اور ایڈوانس انٹرنیشنل ہسپتال کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے ،کراچی ہسپتال، القادر ہسپتال اور اسلام آباد میڈیکل کمپلیکس کو تین تین لاکھ روپے کے چالان کیے گئے ہیں، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی قوانین محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں،سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کے معائنے اور نوٹسز کے بعد چالان کیے گئے ، سی ڈی اے نے حفاظتی خامیاں دور نہ کرنے والے اداروں کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ دیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments