پٹرول 77پیسے مزید مہنگا، ڈیزل 1روپے 3 پیسے لٹر سستا
پٹرول کی نئی قیمت 342روپے 79پیسے ،ڈیزل کی 370 روپے 41 پیسے لٹر مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 77پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342روپے 79پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 3 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments