سانحہ پمز تحقیقات:حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نام مانگ لئے
اسلام آباد (دنیا نیوز)سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے معاملے پر حکومت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے نام طلب کر لئے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا عمل تیز کر دیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی جبکہ حکومت نے تمام جماعتوں سے اپنے نام فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments