الحاقِ پاکستان کے منحرفین کسی اور ایجنڈے پر ہیں:افتخارگیلانی

الحاقِ پاکستان کے منحرفین کسی اور ایجنڈے پر ہیں:افتخارگیلانی

لاہور (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کے منحرفین کسی اور ایجنڈے پر ہیں، ان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ، ریاست کی رٹ کو تسلیم نہ کرنے اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔۔۔

 مسائل کا سیاسی حل نکالیں گے اور کشمیریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، پیپلز پارٹی ریاستی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے ساتھ ہوگی، ہم مل کر ریاستی مفادات کا تحفظ کریں گے ۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک عشائیہ کے موقع پر سینئر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انہیں ان کی جماعت کی قیادت نے نامزد کیا، یہی ان کی سیاسی طاقت ہے ، کسی اور نے انہیں نامزد کیا ہوتا تو وہ انہیں انتخابات بھی جتوا دیتے ،وہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے سی )کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان کے پاس ہتھیار کہاں سے آئے ؟ ،سیاسی مسائل کے حل کیلئے ان سے مذاکرات کی آخری حد تک کوشش کی گئی، تاہم وہ مہاجر ین کی نشستوں پر لچک دینے کو تیار نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...