مری بھیجی گئی 11میں سے 6الیکٹرک بسوں میں تکنیکی نقا ئص
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بسوں کی مکمل فٹنس یقینی بنانے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا تکنیکی کلیئرنس تک بسوں کو سڑکوں پرلانے کی اجازت نہیں دینگے ،ڈی سی مری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین بس الیکٹرک منصوبے کے تحت مری بھیجی جانے والی 11 الیکٹرک بسوں میں سے 6 بسوں میں چیکنگ کے دوران تکنیکی فالٹس سامنے آگئے ۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خود ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ جاکر بسوں کا معائنہ کیا اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بسوں کی فوری مرمت اور مکمل فٹنس یقینی بنانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق بسوں کی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے چینی انجینئرز آئیں گے اور بسوں کی مکمل جانچ و مرمت کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ تمام بسوں کی مکمل فٹنس اور تکنیکی کلیئرنس تک انہیں سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments