پمز واقعہ :13متاثرہ ماؤں کوامدادی چیک د ے چکے ، طارق فضل

 پمز واقعہ :13متاثرہ ماؤں کوامدادی چیک د ے چکے ، طارق فضل

غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائیگی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سانحہ پمز میں اﷲ کو پیارے ہونے والے تمام متاثرین کے خاندانوں کے لئے 50،50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ،13 متاثرہ ماؤں کو چیک دئیے جا چکے ہیں جبکہ ایک خاندان باقی ہے جسے جلد امدادی چیک فراہم کر دیا جائے گا۔ پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی امداد متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور نقصان کا مداوا نہیں تاہم جو کچھ حکومت کے بس میں ہے اس کے تحت متاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لئے یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ پمز ہسپتال 1985 میں قائم ہوا تاہم اس نوعیت کا افسوسناک واقعہ اس سے قبل کبھی پیش نہیں آیا۔ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار ڈاکٹرز اور انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جن افراد کی غفلت یا کوتاہی سانحہ کا باعث بنی ان کے خلاف سخت کارروائی اور قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...