پاک ،چین تعاون کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ایک سال مکمل

 پاک ،چین تعاون کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ایک سال مکمل

ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانا ہوگا، احسن اقبال کا خطاب

 اسلام آباد (اے پی پی) پاک ،چین تعاون کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ایک سال مکمل ہو گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت وزیراعظم پاکستان کے اگست 2025 کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے 2025 سے 2029 کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ایک سال کی تکمیل پر تفصیلی جائزہ اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہمعاشی استحکام کے لئے پاکستان کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا اور ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے مختلف شعبوں میں استعداد بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے ۔ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ، اس لئے نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر کی تربیت یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...