اتحادالعلما پاکستان کے امیر پیر عبد الحنان صدیقی انتقال کر گئے
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )مکتبہ دیوبند سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین، اتحادالعلما پاکستان کے امیر مولاناپیر عبد الحنان صدیقی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
وہ ضلع کی معروف دینی سماجی سیاسی شخصیت حافظ محمد عاقل، حافظ محمد شاہد کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مولانا پیر عبدالحنان صدیقی کے انتقال کی خبر سنتے ہی عقیدت مند انکی رہائشگاہ پر جمع ہوگئے اور دھاڑیں مارکرروتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments