سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزموں نے ہتھیار ڈال دئیے
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزموں نے ہتھیار ڈال دئیے ،پولیس کی مو ثر حکمت عملی اور قانونی کارروائی کے باعث ڈکیت ریاض عرف رتہ بلیل اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مصور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل ارشد رند نے دونوں ملزمان کو ڈی پی او صادق بلوچ کے دفتر میں پیش کیا، جہاں پولیس افسران نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے ضروری امور کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔ سرنڈر کرنے والے ملزمان نے آئندہ ہر قسم کی مجرمانہ سرگرمی سے توبہ کرتے ہوئے قانون پسند اور پُرامن زندگی گزارنے کا عہد کیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان اپنے خلاف درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر اپنے اپنے کیسز کا سامنا کریں گے اور مقدمات کا فیصلہ قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments