مڈل کلاس چارٹر طیارے پر سیر کر رہا

 مڈل کلاس چارٹر طیارے پر سیر کر رہا

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چارٹر طیارے پر سٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے۔

 جہاز ،جہاز کے بین ڈالنے والے یوٹیوبر کہاں مر گئے ہیں؟ اس چارٹر طیارے کا خرچہ خیبر پختونخوا کے عوام کو کتنے میں پڑے گا؟ جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے اور گندم خریدنے کے پیسے نہیں، ان کا وزیراعلیٰ چارٹر طیارے پر سیر کر رہا ہے ، کیا چارٹر طیارے کا خرچہ مڈل کلاس وزیراعلیٰ خود برداشت کرے گا؟ چارٹر طیارے پر مڈل کلاس وزیراعلیٰ کے ہمراہ یوٹیوبر بھی ہیں، جن کو پنجاب کے جہاز کی تکلیف تھی، ان کا وزیراعلیٰ اب چارٹر طیاروں پر سیر سپاٹے کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو جرم یہ خود کرتے ہیں، اس کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں، ان کا لیڈر بھی ساری عمر چور چور کی گردان کرتا رہا، خود سب سے بڑا چور نکلا۔ بدقسمتی ہے ، ان کو کون سا ٹائٹل دیا جائے ؟ کے پی حکومت کو چارٹر طیارے کے مسافروں کی لسٹ، رقم کی ادائیگی اور ٹریکنگ ڈیٹا جاری کرنا چاہیے ۔ جو فلائٹ نمبر اور بورڈ کارڈ دکھایا جا رہا ہے ، وہ فلائٹ اسلام آباد سے بہاولپور جاتی ہے ، جس فلائٹ میں انہوں نے سفر کیا وہ رحیم یار خان گئی، مطلب وہ چارٹر فلائٹ ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، رسیداں کڈو رسیداں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...