بی آر ٹی منصوبے ، کام مزید تیز

بی آر ٹی منصوبے ، کام مزید تیز

کراچی (سٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اہم اجلاس میں عوامی سفری سہولیات میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز بس سروس کی توسیع، ڈبل ڈیکر بسوں، ای وی ٹیکسی سروس، پنک اسکوٹیز اور بی آر ٹی منصوبوں پر پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عامر بہزاد میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر وزیر کو صوبے میں پیپلز بس سروس کے جاری آپریشنز اور مختلف شہروں میں سروس کی توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قمبر شہدادکوٹ تا لاڑکانہ روٹ پر پیپلز بس سروس جلد شروع کی جا رہی ہے ، بسیں لاڑکانہ پہنچ چکی ہیں، جبکہ ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنل ماڈل اور سروس کے آغاز کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ نئے روٹس پر بس سروس کے آغاز کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...