پشاور پولیس مقابلہ ، انتہائی مطلوب 3 خطرناک اشتہاری ہلاک

پشاور پولیس مقابلہ ، انتہائی مطلوب  3 خطرناک اشتہاری ہلاک

پشاور (اے پی پی)پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب نورے گینگ کے تین کارندے ہلاک ہو گئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرمان علاقہ اخون بابا قبرستان میں کسی سنگین واردات کیلئے مسلح موجود تھے۔۔۔

تاک میں بیٹھے اشتہاری مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی۔کراس فائرنگ میں ہلاک اشتہاری مجرمان میں  گراں ولی ولد شیر علی ، علی خان عرف شینا ولد دواں جان ساکنان افغانستان اور ذبیح اﷲ ولد قدیم خان سکنہ مہمند بیری باغ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کارروائی کے دوران ہلاک اشتہاری مجرمان کے قبضے سے کلاشنکوف ، دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ،ہلاک اشتہاری مجرمان کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔نورے گینگ کے افراد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...