لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کی بدستور لوڈشیڈنگ،شہری بے بس
ٹرانسفارمر خراب ہونے ، تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی کی بندش بھی معمول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ بدستورجاری، نظام زندگی مفلوج، شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے ،شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی خامیاں بھی سامنے آنے لگیں،رات بھر جبری لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں کے باعث صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں ،ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ۔ذرائع کے مطابق شام ہوتے ہی بجلی کی طلب بڑھنے سے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر لوڈ بڑھ جاتا ہے ،شام کے اوقات لیسکو کا اوسط شارٹ فال 8 سو سے 1 ہزار میگاواٹ تک رہا،لیسکو کی بجلی کی طلب رات کے اوقات 5 ہزار سے 5 ہزار 2 سو میگاواٹ تک جاتی ہے ،طلب و رسد میں فرق بڑھنے پر جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments