آگ سے بچاؤ،وفاقی آئینی عدالت میں ایک روزہ تربیتی نشست

آگ سے بچاؤ،وفاقی آئینی عدالت میں ایک روزہ تربیتی نشست

اسلام آباد(اے پی پی)جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات سے متعلق تربیتی نشست کا مقصد موجودہ حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا اور مزید بہتری کے لیے ضروری اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے ، ایسی تربیت افسران و اہلکاروں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

جاری  اعلامیہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے ، آگ سے بچاؤ سے متعلق عملی آگاہی اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کی استعداد بہتر بنانے کے لیے ایک روزہ تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں جسٹس علی باقر نجفی، رجسٹرار محمد حفیظ اﷲ خان سمیت عدالت کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی،کیپیٹل ایمرجنسی سروس سی ڈی اے کے ڈائریکٹر محمد احسن نے شرکا کو اسلام آباد میں رائج ایمرجنسی نظام اور موثر ردعمل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق مسعود نے آگ کی مختلف اقسام، آگ بجھانے کے موثر ذرائع، ذاتی حفاظت، محفوظ انخلا اور پیشگی حفاظتی منصوبہ بندی کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی،اس دوران آگ بجھانے والے آلے کے درست اور محفوظ استعمال کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...