میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

 میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

مدتِ تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہلالِ امتیاز (ملٹری)،تمغئہ بسالت کے حامل افسرفیصل نصیر کو دہشتگردی کیخلاف آپریشنز اور سکیورٹی امور کا وسیع تجربہ حاصل

اسلام آباد(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈی نیٹر مقرر کردیا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ   ڈویژن نے میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا تقرری نیکٹا ایکٹ 2013 کے تحت کی گئی ہے اور ان کی مدتِ تعیناتی تین سال مقرر کی گئی ۔میجر جنرل فیصل نصیر ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغئہ بسالت کے حامل افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور سکیورٹی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

دوسری جانب میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا میں تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک کو دہشت گردی کے سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ نئے نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا کے تحت انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قومی سطح کی رابطہ کاری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ان کے اہم فرائض میں دہشت گردی کے بدلتے خطرات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور قومی انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی پر عملدرآمد میں معاونت شامل ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...