نارووال مندربارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان بازی شرمناک : دفتر خارجہ

 نارووال مندربارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان بازی شرمناک : دفتر خارجہ

بھارتی وزارتِ خارجہ کے جھوٹے ، سیاسی مقاصد پر مبنی دعوے مسترد، یہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش مقامی انتظامیہ پہلے ہی مندر کا سروے کرچکی ، بحالی کے اقدامات بھی شروع کرد ئیے گئے ، سجاد حیدر خان

 اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر کے حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی دعوئو ں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا ، ترجمان دفتر  خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نارووال مندر پر بھارتی بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے ، بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جھوٹا اور سیاسی مفاد کے لئے دیا ، ترجمان نے بتایا کہ بھارتی پراپیگنڈے کے برعکس مندرکو 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ پہلے ہی سروے کرچکی ہے بلکہ اس کی بحالی کے اقدامات شروع کرد ئیے گئے ہیں۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ یہ امر شرمناک ہے کہ بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے اور سستی شعبدہ بازی کا سہارا لے رہا ہے ، حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کی ایسی کوششیں بھارت میں اقلیتوں کے منظم استحصال اور ان کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے حملوں کے انتہائی ناقص ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کئے جانے سے بخوبی آگاہ ہے اور اسے بھارتی قیادت کو مسلم، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف جاری ظلم و ستم پر جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...