پاکستان سفارتخانہ واشنگٹن میں یو م دفاع کی تقریب ،سفرا کی شر کت

پاکستان سفارتخانہ واشنگٹن میں یو م دفاع کی تقریب ،سفرا کی شر کت

معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ،پاکستانی سفیر رضوان سعید کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاع و شہدا پر پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر ملکی سفارت کاروں ، ملٹری اور سروسز اتاشیوں ، امریکی حکومت کے اہلکاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ غیر متزلزل عزم اور شجاعت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفا ع کیا ہے ۔پاکستانی عوام کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ۔ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کے بین الاقوامی تشخص میں مثبت پیش رفت کا تسلسل برقرار ہے۔

انہوں نے کہا پاکستا ن نے معرکہ حق کے دوران کمال عزم و استقلال کا مظا ہرہ کرتے ہوئے بھر پور جوابی کاروائی کی جسکی دُنیا معترف ہے ،انہوں نے کہا معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے ۔ ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کیا۔ انہوں نے کہا امر یکا کے ساتھ دفاعی تعاون پاک امر یکا پائیدار اور نتیجہ خیز شراکت داری کا ایک اہم ترین ستون ہے ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے جائز حق حق خودارادیت کی حمایت کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...