ہائیکورٹ:11منزلہ نئی عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح آج

ہائیکورٹ:11منزلہ نئی عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح آج

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس بھی ہوگا، ہر فلور پر 4،4 عدالتیں قائم فوجداری مقدمات سننے والے سنیارٹی نمبر 16 سے اوپر کے ججز نئی عدالتوں میں منتقل

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم آج 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کریں گی جبکہ چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس بھی آج ہوگا جس میں تمام ججز شرکت کریں گے ،لاہور ہائیکورٹ کی نئی گیارہ منزلہ عمارت میں پہلے مرحلے میں فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کی عدالتیں منتقل ہوں گی،سنیارٹی نمبر 16 سے اوپر فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز نئی عدالتوں میں منتقل ہوں گے ،گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر فلور پر چار، چار عدالتیں قائم کی گئی ہیں،لاہور ہائیکورٹ کی نئی  عمارت میں گراؤنڈ، 8 بالائی اور 2 زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں،نئی عمارت کی دو میں سے ایک زمین منزل ججز اور دوسری سٹاف کی پارکنگ کیلئے مختص ہوں گی ۔علاوہ ازیں اس نئی عمارت میں ایک منزل پر کانفرنس روم ،ایک منزل پر عدالتی ریکارڈ رومز،ملازمین اور پولیس اہلکاروں کیلئے کیفے بھی قائم کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...