پنجاب پراسیکیوشن کا ورکنگ سٹائل پسند :چیف جسٹس

پنجاب پراسیکیوشن کا ورکنگ سٹائل پسند :چیف جسٹس

پراسیکیوٹر جنرل کی زیر قیادت وفد کی ملاقات،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کارکردگی کو سراہا حوصلہ افزائی مزید محنت کیساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب دیگی :عرفان صادق

لاہور (محمد اشفاق سے )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کی زیر قیادت وفد کی ملاقات ،چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوسرے صوبوں کو بھی تقلید کی ہدایت کردی ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی زیر قیادت وفد میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان ضیا اور محمد ارشد علی فاروقی بھی شامل تھے ۔اس موقع پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کے طریقہ کار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب پراسیکیوشن کا ورکنگ سٹائل پسند ہے ، محکمہ میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں ،محکمہ کی کارکردگی قابلِ اطمینان ہے۔

 چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ دیگر صوبوں کو بھی کہنا چاہیں گے کہ وہ پنجاب پراسیکیوشن سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں اور اس کے تجربات اور مو ثر ورکنگ سٹائل سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی پراسیکیوشن سروسز کو مزید بہتر بنائیں۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے چیف جسٹس کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو سراہنے کو باعثِ اعزاز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی پنجاب پراسیکیوشن کے افسران اور پراسیکیوٹرز کو مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب دے گی ، قانون کی حکمرانی، انصاف کی مو ثر فراہمی اور جدید و معیاری پراسیکیوشن سروس کی فراہمی کیلئے اصلاحات اور اقدامات کا سلسلہ مزید تیزی سے جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...