راولپنڈی :نہم امتحانات میں صفر نتیجہ دینے والے سکول ہیڈز ،اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری
راولپنڈی (خاورنوازراجہ )سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
راولپنڈی ضلع میں38 سرکاری سکولز ایسے ہین جن کا نویں جماعت کا مجموعی نتیجہ صفر فیصد رہا،صفر فیصد نتائج سامنے آنے کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے وضاحت طلب کرنے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے سکولوں کے ہیڈز اور ذمہ دار اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments