نئی آٹو پالیسی پر آج دوبارہ اجلاس، ماحولیاتی لیوی عائد کرنیکی تجویز

 نئی آٹو پالیسی پر آج دوبارہ اجلاس، ماحولیاتی لیوی عائد کرنیکی تجویز

مسودہ وزیراعظم کوارسال ، اعلان سے قبل آئی ایم ایف سے منظوری لی جائیگی

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے مقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایک عرصے سے زیرالتوا نئی آٹو پالیسی  2026-2031 کا مسودہ تیار کرکے منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے آج دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے اعلان سے قبل آئی ایم ایف سے بھی منظوری لی جائے گی ،جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں پر ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق 2001 سے 3000 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد ماحولیاتی لیوی نافذ کرنے کی تجویز ہے جبکہ 3001 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر 19.5 فیصد ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...