دنیا کے 69ممالک پاکستان کی بزنس ویزا فہرست میں شامل
24 ممالک ٹورسٹ ،15گرانٹ ویزا ،36ممالک کیساتھ ویزا فری معاہدے وزارت داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی
اسلام آباد (عادل تنولی )وزارت داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی ۔ وزارت داخلہ نے مختلف ممالک کے لیے بزنس، ٹورسٹ اور گرانٹ ویزا کیٹیگریز سمیت ویزا معاہدوں کی تفصیلات پر مشتمل خصوصی رپورٹ تیار کرلی ہے ،رپورٹ کے مطابق دنیا کے 69 ممالک پاکستان کی بزنس ویزا فہرست میں شامل ہیں، جن میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، چین، فرانس، جرمنی ،جاپان،کویت، کرغزستان، قازقستان، ملائیشیا، مالٹا، قطر، سویڈن، برطانیہ، امریکا اور ازبکستان شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں، جن میں کینیڈا، فرانس، ملائیشیا، جرسی، اٹلی، چین اور ڈنمارک شامل ہیں۔
ٹورسٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے افراد کے حوالے سے مقرر کردہ ٹورسٹ آپریٹر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 15 ممالک گرانٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں، جن میں بنگلہ دیش، بھارت، اسرائیل، نائجیریا، صومالیہ، سوڈان اور یمن بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں دوہری شہریت کی اجازت دینے والے 16 ممالک کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 36 ممالک کے ساتھ ویزا فری یا ویزا معاہدے ختم کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔ ان ممالک میں سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے 9 ممالک، آفیشل پاسپورٹ کے حامل 19 ممالک جبکہ قومی پاسپورٹ کے حوالے سے 8 ممالک شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments