وفاقی ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح میں کمی

وفاقی ملازمین کے جی پی فنڈ  پر منافع کی شرح میں کمی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر مالی سال 2025-26 کے لیے منافع کی نئی شرح مقرر کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک جاری رہنے والے مالی سال کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.05 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ۔گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد سالانہ تھی جس میں اب 0.41 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز پر متعلقہ مالی سال کے لیے عائد ہونے والی منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات دونوں وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...