ایران ، امریکا کشیدگی :پاکستان میں فضائی آپریشن پھر متاثر

ایران ، امریکا کشیدگی :پاکستان  میں فضائی آپریشن پھر متاثر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایران، امریکا کشیدگی نے خطے کے فضائی آپریشن کوایک بار پھر متاثر کرنا شروع کردیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے مشرق وسطیٰ اور یورپ کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا جبکہ پروازوں  کی منسوخی سے مسافروں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، سیالکوٹ، ملتان اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں، جس کے باعث بیرون ملک جانے والوں کو سفری شیڈول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی ایک بڑی وجہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث پیدا فضائی صورتحال ہے ،مشرق وسطیٰ کے فضائی روٹس متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے فلائٹ آپریشن سسٹم میں گزشتہ تین روز سے جاری خرابی نے بھی فضائی سفر کا نظام متاثر کیا ہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی یا منسوخی ممکن ہے ، اس لیے مسافروں کو بغیر تصدیق ایئرپورٹ آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے مارچ اوراگست 2026 میں بھی مذکورہ بالا وجوہات کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...