پشاور ہائیکورٹ :یونیورسٹی ملازمین کی برطرفی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار

پشاور ہائیکورٹ :یونیورسٹی ملازمین کی  برطرفی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار

پشاور (اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے پختونخوا کی مختلف سرکاری یونیورسٹیوں میں نگران دور حکومت کے دوران بھرتی تدریسی و انتظامی ملازمین کو برطرف کرنے کا صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل بینچ نے ڈاکٹر کومل سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی برطرفی سے متعلق 2025 کا قانون منظور کیا، جس کے تحت نگران دور میں بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ،حالانکہ مذکورہ قانون یونیورسٹیوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...