ضمنی انتخاب:طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر فائرنگ

 ضمنی انتخاب:طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر فائرنگ

باقر پور میں جلسہ تھا ،مخالفین نے پانی چھوڑ دیا ،حامی پہنچے تو فائرنگ کردی: ولی داد فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوئے : ریسکیواہلکار،الیکشن کمیشن کا نوٹس ، جواب طلب

 بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 168 کے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم کے دوران طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کے حامیوں پر مبینہ فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے ، آزاد امیدوار اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ مہم کے دوران ان کے حامیوں پر باقر پور میں فائرنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے ، انہوں نے کہا کہ باقر پور میں جلسہ تھا مخالف امیدوار کے حامیوں نے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا۔ جب ہماراگروپ وہاں پہنچا تو ان پر فائرنگ کردی گئی ،مقامی ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صادق عباسی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ران اورایک کو بازو پر گولی لگی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا اورصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...