مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل کے لیے تحریک التوا جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل سامنے لانے کے لیے تحریک التوا ئے کار جمع کرا دی گئی۔
تحریک التوا کار رکن صوبائی اسمبلی وقاص محمود مان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی دورہ لندن کے دوران اپنی صاحبزادی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی۔ اس سفر کے لیے مبینہ طور پر پنجاب حکومت کا سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا۔تحریک کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ طیارے کے فیول، پارکنگ اور دیگر متعلقہ اخراجات کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments