بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر ،سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی انتقال کر گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
نصیب اللہ بازئی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر بھی تھے ، ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، نصیب اللہ بازئی مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک سینیٹ کے رکن رہے ،انہوں نے ملک و صوبے کے لیے گرانقدر پارلیمانی خدمات انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments