تیل،بجلی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم،قومی ڈائیلاگ کمیٹی
نئے صوبوں پر سنجیدہ قومی بحث ناگزیر ، سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں حکومتی شخصیات کے بیرونی دوروں کے اخراجات سامنے لائے جائیں،فواد،محمودمولوی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں فواد حسین چودھری اور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پٹرو لیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ، نئے صوبوں پر سنجیدہ قومی بحث ضروری ہے ، سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، گزشتہ چند دنوں میں مجموعی طور پر تیل کی قیمت میں اب تک 119 روپے تک اضافہ عوام پر بھاری بوجھ بن چکا ہے ، اگر حکومت اپنا نظام مؤثر انداز میں نہیں چلا سکتی تو اس کی ناکامی کا بوجھ عام آدمی پر ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فواد حسین چودھری نے کہا بجلی کی قیمت میں صرف سات ماہ کے دوران 28 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ملک میں عام آدمی کو کفایت شعاری کا درس دیا جاتا ہے جبکہ حکمران طبقے کے اخراجات میں کمی نظر نہیں آتی ۔ اگر حکومتی شخصیات کے بیرون ملک دورے ذاتی نوعیت کے ہیں تو ان کے اخراجات کی تفصیلات اور رسیدیں عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا اس پر سنجیدہ بحث ضرو ر ی ہے ۔ محمود مولوی نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر قومی مسائل پر بات کرنی چاہیے ، اگریہ ناکام رہیں تو تیسری قوت کے لیے جواز پیدا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments