مندوخیل ،ثمینہ ممتاز بد سلوکی معاملہ ، 15روز میں انکوائری مکمل کرنیکی ہدایت

مندوخیل ،ثمینہ ممتاز بد سلوکی معاملہ ، 15روز میں انکوائری مکمل کرنیکی ہدایت

علیم خان، ڈی سی کیماڑی ،ای ڈی NAVTTC کیخلاف تحریکیں مؤخر ہوگئیں

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) سینیٹ قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے پی آئی اے کی پرواز PK-326 میں کیبن کریو رکن صائمہ رانا کی جانب سے سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر پی آئی اے کو متعلقہ قانون کے تحت محکمانہ کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے تحریک استحقاق نمٹا دی ۔ کمیٹی نے اہلکاروں کی مناسب تربیت اور واقعے کی 15 روز میں انکوائری مکمل کرکے ذمہ دار افسر کو آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سینیٹر پلو شہ محمد زئی خان کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف استحقاق تحریک بھی مؤخر کردی گئی۔ سینیٹر ندیم احمد بھٹو کی ڈی سی کیماڑی اور سینیٹر رانا محمود الحسن کی NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے خلاف تحریکیں بھی بالترتیب علالت اور بیرون ملک سفر کے باعث مؤخر ہوگئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...