نہم ، دہم ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کوبرخاست کیا جائے گا:وزیر تعلیم پنجاب

نہم ، دہم ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کوبرخاست کیا جائے گا:وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(خبر نگار)نہم اور دہم کے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کر دیاکہ 20 فیصد تک نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کو شوکاز نوٹس نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے امتحانی نظام میں اصلاحات اور نقل مافیا کے خاتمے کو نتائج میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ دو سال میں مجموعی طور پر معیار تعلیم بلند ہوا ہے ، تاہم امتحانات میں شفافیت اور نقل مافیا کے خاتمے کے باعث نتائج کی شرح میں فرق آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...