آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک اقدامات جاری رہینگے ، کور کمانڈر کوئٹہ

 آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک  اقدامات جاری رہینگے ، کور کمانڈر کوئٹہ

امن کے قیام کیسا تھ بلوچستان کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جا ئیگا ، میڈیا وفد سے گفتگو میڈیا وفد کا قبضہ میں لیے گئے ہتھیاروں کا مشاہدہ ، سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی

 راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)کورکمانڈکوئٹہ نے پاکستان کے میڈیانمائندگان کے وفد سے خصوصی نشست کی جس میں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال،امن وامان کے قیام،دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اوردرپیش سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،کورکمانڈرکوئٹہ نے میڈیا نمائندگان کوبلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا وفد نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر سامان کا بھی مشاہدہ کیا۔کور کمانڈر کوئٹہ نے کہاکہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سکیورٹی اقدامات آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہیں گے ، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے ساتھ صوبہ کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔ بعد ازاں وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیااور آپریشنزکے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی ۔میڈیا وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...