وفاقی سیکرٹری صحت ‘الیکشن کمیشن کے 54 افسر تبدیل
وفاقی سیکرٹری وزارت صحت کا اضافی چارج ڈاکٹر فخر عالم عرفان کے سپرد کردیاگیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزارت قومی صحت کو سترہ دن بعد تبدیل کر دیا ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود سے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ، وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج دیا ہے ، فخر عالم عرفان اس سے قبل بھی وفاقی سیکرٹری صحت رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر میں گریڈ 17 کے 54 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔
چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ان تمام افسران کے تبادلے فوری طور پر اور تا حکم ثانی نافذ العمل ہوں گے ۔ جن افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں ان میں نیلم ناصر ہاشمی کو او ایس ڈی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر چکوال ، آفتاب احمد کو وزیر آباد سے لیہ ، شوکت علی کو بہاولپور سے راجن پور، غلام فرید کو لیہ سے تونسہ، اور محمد ندیم کو ساہیوال سے خانیوال میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔
محمد حسین کو نارووال سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دفتر پی ای سی سندھ،ظفر اقبال خان کو راجن پور سے بہاولپور، شاہ نواز لغاری کو اپر دیر سے اپر چترال کا اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، عبدالقیوم کو خضدار سے جھل مگسی، عطا اللہ کو اپر چترال سے کولئی پالس، ممتاز یوسف کو سیکرٹریٹ اسلام آباد سے لوئر دیر، میر حسن کو جھل مگسی سے جعفر آباد، خدا بخش کو سیوی سے کچھی ، شبیر احمد شاہ کورخشان سے خاران، عمران خان عباسی کوشہید بینظیر آباد سے شکارپور ، محمد آصف کوجامشورو سے حیدرآباد ، علی بخش کواوستہ محمد سے سیوی ، محمد مدثر ملتان سے حافظ آباد، جمیل احمد موسیٰ خیل سے سبی، شہاب صدیق بنو ں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ای سی خیبر پختونخوا، عدنان صافی کرم سے ہنگو، زاہد رشید بٹ دفتر پی ای سی پنجاب سے ٹھٹھہ، محمد مشتاق کو دفتر پی ای سی سندھ سے کراچی ، سجاد اخترکوچکوال سے گجرات ، حافظ عدیل اشرف کو لاہور سے گوجرانوالہ، نادر علی کو تونسہ سے ملتان، عنایت اللہ کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان، عبدالرحمن کو مری سے وزیر آباد، خانزادہ شجاعت اللہ کو بھکر سے لکی مروت، رحمت اللہ کو پہاڑ پور ،حفیظ اللہ طاہر کو او ایس ڈی سے بھکر ، ماہ نیازی کو حافظ آباد سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد، زویا کنول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل سیکرٹریٹ اسلام آباد، عائشہ حامد کو گجرات سے سیکرٹریٹ اسلام آباد، مدیحہ شفیق کو ڈی آئی خان سے پی ای سی پنجاب، اویس خان کو بدین سے ٹنڈو محمد خان، دانش ظہیر کو او ایس ڈی سے مری، محمد طلحہ کو قلعہ عبداللہ سے ساہیوال، مزمل شاہ کو ہنگو سے پشاور ، کشف رزاق کو اسلام آباد سے نارووال، محمد اسامہ کو پہاڑ پور سے ڈی آئی خان، عائشہ وحید بٹ کو کچھی سے پی ای سی پنجاب، سید امداد علی شاہ کو شہید بینظیر آباد سے ٹھٹھہ، عائشہ آصف کو خانیوال سے ساہیوال، عادل احمد شہزاد کو منڈی بہاؤالدین سے سیکرٹریٹ اسلام آباد (پروٹوکول)، محمد ابراہیم کو کولئی پالس سے بونیر، مہا احتشام کو سیکرٹریٹ اسلام آباد اور محمد مناقب حیات کو ژوب سے منڈی بہاؤالدین تبدیل کیا گیا ہے ۔ محمد عبدالرحمن لورالائی سے خوشاب ، سیدہ جویریہ کوساہیوال سے سیکرٹریٹ اسلام آباد، عامر علی کو دفتر پی ای سی سندھ سے جامشورو ، مہوش کوسجاول سے دفتر پی ای سی سندھ، ہریش کوکراچی سے بدین اور انیقہ عنایت کوگوجرانوالہ سے دفتر پی ای سی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments