ہائیکورٹ:میڈیکل کے 30 افغان طلبہ کو کالجز سے نکالنے کیخلاف تحریری حکم جاری

 ہائیکورٹ:میڈیکل کے 30  افغان طلبہ کو کالجز سے نکالنے  کیخلاف تحریری حکم جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے 30 افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روکتے ہوئے سرکاری وکیل کو تحریری فیصلہ تمام میڈیکل کالجز کو بھجوانے کا حکم دیدیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے ، افغان طلباء وطالبات کو تعلیمی پراجیکٹس پر کام سے نہ روکا جائے ، افغان طلباء کو ہاسٹل کی سہولت کے استعمال کی اجازت ہے ،افغان طلباء کو میڈیکل کالجز سے نکالنے سے متعلق دونوں نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد معطل کیا جاتا ہے ،سرکاری وکیل 18 ستمبر تک تفصیلی جواب داخل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...