مریم نواز رضا اللہ کی انگلینڈ میں بیٹنگ کوبھی دہشت گردی ہی نہ کہہ دیں ،اسد عمرکا طنز

مریم نواز رضا اللہ کی انگلینڈ  میں بیٹنگ کوبھی دہشت گردی  ہی نہ کہہ دیں ،اسد عمرکا طنز

اسلام آباد (آئی این پی)برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر رضا اللہ مشوانی کی شاندار کارکردگی پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر طنز کردیا۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ رضا اللہ مشوانی کی بیٹنگ کے بعد کہیں مریم نواز کا یہ بیان نہ آجائے کہ ’’دیکھو، خیبرپختونخوا والے انگلینڈ میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں‘‘۔رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...